حکومت ہند کا رویہ افسوسناک حکومت ہند کا رویہ افسوسناک

0
0

کشمیر میں علیحدگی پسندی کو مزید تقویت ملے گی: سوز

سرینگر؍  :کے این ایس / سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ آئین ہند کی دفعہ 370 کی منسوخی سے علیحدگی پسندی کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے فیصلے پر لوگوں کی بات سننے کے حق میں نہیں ہیں جو کہ آئین کے منافی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ کہہ کر دفعہ 370 کی تنسیخ کی کہ جموں و کشمیر میں یہ آئینی دفعہ تعمیر و ترقی میں بڑی رکائوٹ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ ضروری بنتا ہے کہ وہ دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے پر لوگوں کو خیالات کو بھی سنے جو کہ ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے یہ تاثر بھی پیدا کر رہی ہے کہ اس فیصلے پر عوام کو اپنی رائے کا اظہار پر امن اور جمہوری طور نہیں کرنی چاہئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ذی شعور شخصیات کا ماننا ہے کہ پروپگنڈا کرنے سے حقیقت کو بدلا نہیں جاسکتا اور دفعہ 370 پر یکطرفہ فیصلہ لینے سے عوام کے درمیان آئینی رشتے میں مزید بد اعتمادی پیدا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام یہ بھی محسوس کر رہے ہیں کہ حکومت کشمیرکی زمینی صورتحال سے انحراف کر رہی ہے ، دوسری جانب مین اسٹریم لیڈران کو نظر بند رکھا جارہا ہے ۔ پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال سے کشمیر میں علیحدگی پسندگی کو مزید تقویت ملے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا