فاروق خان ریاسی کے دورے کے دوران بیک ٹو وِلیج پروگرام میں حصہ لیا

0
0

پروگرام کو حکومت اور لوگوں کے درمیان ایک پُل کی حیثیت قرار دیا

ریاسی/   لیفٹیننٹ گورنے کے مشیر فارو ق خان نے آج ریاسی کے اگھرجتو پنچایت کے دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول اگھر جتومیں منعقد ہ ایک تقریب میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ ریاست میں آہستہ آہستہ ترقیاتی عمل کی رفتار میں تیزی درج کی جارہی ہے اور پنچایتوںکو بااختیار بنایا جارہا ہے جس کی بدولت اختیارات کی تفویض کے عمل میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام صرف ایک اہم قدم نہیں ہے بلکہ حکومت اور لوگوں کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرنے کے لئے ایک پُل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ فاروق خان نے مرکزی حکومت کی اُن کوششوں کو سراہا جن کے تحت متعدد بہبودی کی سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک تبھی ترقی کی راہ پر گامز ن ہوگا جب متعلقہ لوگوں کو ترقیاتی و فلاحی پروگرامو ںکے بارے میں جانکاری حاصل ہوگی۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے پنچوں و سرپنچوں سے کہا کہ وہ ریوینو حاصل کرنے کے لئے وسائل کی نشاندہی کریں۔اُنہوں نے پنچایت راج اداروں کے ممبران پر زور دیا کہ وہ پنچایتی راج ایکٹ کا بھرپور مطالعہ کریں تاکہ پنچایتوں کو دئیے گئے اختیارات کے بارے میں انہیں جانکاری حاصل ہو۔ اس موقعہ پر منعقدہ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اندو کنول چب ، ایڈیشنل ڈی ڈی سی رومیش چندر ، ایس ایس پی ریاسی ریشمی وزیر ، اے سی ڈی سنیل شرما ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر پرویندرکو ر او رپنچایتی راج اداروں کے منتخب ممبران بھی موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا