ننت ناگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران 27کاموں کا افتتا ح کیا گیا

0
0

 

اننت ناگ/   ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے مختلف بلاکوں کا دورہ کر کے بی ٹو وی 2پروگراموں میں شرکت کی۔ اس دورا ن انہوں نے بلبل نوگام میں ایک تعلیمی ادارے میں کھیل کے میدان کا سنگ بنیاد رکھا۔  ڈی سی نے اس موقعہ پر لوگوں سے کہا کہ وہ بی ٹو وی 2کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مطالبات کو اُجاگر کریں۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ عام لوگوں کو سکیموں اور فلاحی پروگراموں سے روشناس کرائیں ۔ دریں اثنا پروگرام کے تحت متعدد افسروں نے متعدد کاموں کا معائینہ کیا اور بی ٹو وی 1 کے دوران ہاتھ میں لئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پربتایا گیا کہ ہاتھ میں لئے گئے 99 کاموں میں سے 27کاموں کا افتتاح کیا گیا ۔علاوہ ازیں 72کاموں کاسنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ ضلع کے مختلف بلاکوں میں منعقدہ بی ٹی وی 2پروگرام کے دوران لوگوں نے بنیادی نوعیت کے مسائل کو اجاگر کیا جن کا تعلق تعلیم ، بجلی ، پانی ،صحت ، زراعت ، باغبانی ، سڑک رابطوں اور آبپاشی سے تھا۔ دورہ کرنے والے افسروں نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان مسائل کو کم سے کم مدت کے اندر حل کیا جائے گا جبکہ سرکاری اداروں کے قیام سے متعلق معاملا ت کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ ا سے سی ڈی اور ڈی پی او اننت ناگ نے مختلف افسروں کے ہمراہ کئی بلاکوں میں بی ٹو وی ٹو 2پروگرام کا انعقاد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا