دنیا کی تاریخ میں 28 نومبر کے چند اہم ترین واقعات

0
0

ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں 28 نومبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:
1520- فرڈیناند میگلن نے بحر اوقیانوس کو پار کرنے کی شروعات کی۔
1660- لندن میں دی رائل سوسائٹی کی تشکیل ہوئی۔
1676- خلیج بنگال کے ساحل پر مشرقی ہندوستان کے زرخیز علاقے اور اہم بندرگاہ پڈوچیري پر فرانسیسیوں کا قبضہ ۔
1814- دی ٹائمز آف لندن کو پہلی بار خود کار پرنٹ مشین سے چھاپا گیا۔
1821- پنامہ نے ا سپین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
1893- نیوزی لینڈ میں قومی انتخابات میں پہلی بار خواتین نے ووٹ دیا۔
1912- اسماعیل قادری نے ترکی سے البانیہ کے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
1954- فزکس کے مشہور سائنسداں اینریکو فرمی کا انتقال ۔
1956- چین کے وزیر اعظم چاؤ این لائی کی ہندوستان آمد۔
1962- بنگال کے مشہور نابینا گلوکار کے سی ڈی کا انتقال ۔
1966- ڈومنکن جمہوریہ نے آئین اپنایا۔
1996- کیپٹن اندراني سنگھ ائیربس اے -300 طیارے کو کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون پائلٹ۔
1997- وزیر اعظم آئی کے گجرال نے اپنے عہدہ سے استعفی دیا۔
2012- شام کے دارالحکومت دمشق میں دو کار بم دھماکوں میں 54 افراد کی موت اور 120 زخمی ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا