جنوبی افغانستان میں ہوائی حملوں میں 9 طالبان ہلاک

0
0

کابل،  (یو این آئی)افغانستان کے جنوبی قندھار صوبہ میں غیر ملکی فوجیوں کے ہوائی حملوں میں 9 طالبان مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولس نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔پولس ترجمان جمال ناصر باراقاضی نے بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے میواد ضلع کے چولاوک علاقے میں کل رات ہوائی حملے کئے جس میں 9 طالبان مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔اس سے پہلے افغان نیوز ایجنسی خما پریس نے بتایا تھا کہ ہلمند صوبہ کے مارجاہ ضلع میں سلامتی فورسوں کی ایک دیگر کارروائی میں آٹھ طالبان مارے گئے تھے ۔طالبان نے ابھی تک ان حملوں پر کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے ۔یو این آئی

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا