کلکتہ شوسینا چیف اودھوٹھاکرے کی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ممتا بنرجی کو مدعوکیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی کے بزرگ لیڈر لال کرشن اڈوانی اور آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی بی جے پی مخالف فرنٹ کی تشکیل کی سب سے بڑی داعی رہی ہیں،چوں کہ مہاراشٹر میں بی جے پی مخالف فرنٹ جس میں شوسینا، نیشنلسٹ کانگریس کے علاوہ کانگریس جیسی جماعت بھی شامل ہے ۔اس لیے امید ہے کہ ممتا بنرجی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔شوسینا نے بی جے پی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخاب میں حصہ لیا تھا مگر 26اکتوبر کو نتائج آنے کے ساتھ ہی دونوں جماعتوں میں اختلافات شروع ہوگئے تھے اور وزارت اعلیٰ کی کرسی میں حصہ داری کے سوال پر دونوں پارٹیوں کا 30سالہ پرانا اتحاد ختم ہوگیا اور شوسینا نے مختلف دھارے کی پارٹی کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس جیسی جماعتوں سے اتحاد کرکے وزارت اعلیٰ کی کرسی تک پہنچ گئے ہے