حیدرآباد سیلفی کے لئے بعض افراد انسانیت کو بھی بھول جاتے ہیں۔سماج میں ایسے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو یہ نہیں دیکھتے کہ سیلفی لینے کے لئے وقت، صورتحال موزوں ہے بھی یانہیں بلکہ جھٹ سے سل فون نکال،بغیر کسی ہچکچاہٹ کے سیلفی لینے شروع کردی۔یہ افراد یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ان کے پیچھے کون ہے ؟اور وہ کس صورتحال میں سیلفی لے رہے ہیں؟ایسا ہی ایک واقعہ شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں پیش آیا۔اس علاقہ میں سڑک حادثہ میں لڑکی کی موت ہوگئی اور اس کی لاش سڑک پر پڑی ہوئی تھی تاہم ایک نوجوان نے انسانیت کا بھی لحاظ نہیں کی وہاں موجود ہجوم کا بھی کوئی لحاظ کئے بغیر سیلفی لینے شروع کردی۔ایک طرف جہاں اس لڑکی کے ارکان خاندان اس کی ہلاکت پر زار وقطار رو رہے تھے اور راہگیر اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کررہے تھے تاہم یہ نوجوان اس لاش کے قریب سیلفی لے رہا تھا۔اس کی لاش کے قریب جاکر سیلفی لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کئی افراد نے اس نوجوان کی حرکت پر نکتہ چینی کی