رانچی، (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج وعدہ کیاہے کہ جھارکھنڈ میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی قومی شہری رجسٹر (این آرسی) کولاگو کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر قانون اور بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد، مرکزی قبائلی معاملوں کے وزیر ارجن منڈا، وزیر اعلی رگھوور داس ، بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلووا، جھارکھنڈ معاملات کے انچارج اوم ماتھر اور معاون انچارج رام وچار نیتم نے یہاں ایک پروگرام میں مشترکہ طور پر جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کیا اور ریاست کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ ریاست میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی این ین آرسي لاگو کر دی جائے گی۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ ‘‘جھارکھنڈ میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی اور دیگر علاقوں کے لوگ داخل ہو گئے ہیں۔ مشرقی علاقے کے کئی ضلع باہر کے لوگوں سے اٹے پڑے ہیں۔ لہذا، جھارکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی این آرسي لاگو کر دی جائے گی