نئی دہلی، (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 کے بیشتر دفعات غیر مؤثر کرنے کے بعد لاگو پابندیوں کے خلاف کچھ درخواستوں پر بدھ کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔جسٹس این وی رمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سبھاش ریڈی کی بنچ نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیلیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن بحالی کے لئے پابندیاں لگائی گئی تھی۔ قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف کئی عرضیاں دائر کی گئی تھی۔ ریاست میں دفعہ 370 اور 35 اے کو غیر مؤثر کئے جانے کے فیصلے کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر آئینی بنچ الگ سے سماعت کر رہی ہے ۔