بانڈی پورہ/ بی ٹو وی 2 کے تیسرے دِن آج بانڈی پورہ ضلع کے 50پنچایت حلقوں میں کافی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی ۔ پرنسپل سیکرٹری پشوو بھیڑ پالن ، ماہی پروری اورٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے نسبل پنچایت کا دورہ کر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی ۔اس موقعہ پر ڈی سی شہباز احمد مرزا اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سامون نے نسبل میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا دورہ کر کے متعلقین میں 1.24 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ اُنہوں نے طلاب میں کتابیں اور سپورٹس کٹ تقسیم کئے۔ اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دیہی علاقوں کی مساوی ترقی یقینی بن سکے ۔انہوں نے پروگرام کی موثر عمل آوری پر زور دیا۔ اس موقعہ پر ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ بی ٹو وی 2پروگرام ضلع میں مشن موڈ کے تحت عملایا جارہا ہے او رمتعلقہ افسران ا س سے کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے کلیدی رول اد ا کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کروائیں تاکہ سماج کے بڑے طبقے کو فائدہ مل سکے۔ کئی دیگر افسروں نے بھی سرکاراثاثوں کا دورہ کیا اور ان کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے لوگوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی