لازوال ڈیسک
جموّں // محکمہ شپ ہسبنڈری کے دفاتر میں کام کرنے والے ورکرز کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدار ت تنظیمی صدر اشوک بڈیال نے کی۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محکمہ شیپ ہسبنڈری میں نئے تعینات کئے گئے ورکرز جن کا تعلق صوبہءجموّں کے مختلف اضلاع سے ہے انہوں نے شرکت کی، اور موجودہ وقت میں اس تنظیم میں قدم رکھنے والے اشخاص میںعبدالمنان، بیہاری لال ،ای ایل بٹھی آشیش شرما، رام لال ہیرا راج اور بہت سے ورکرز ساتھ مل کر اس تنظیم کو ضلع سطح پیمانے پر برائے کار لانے کی مانگ کی ۔ اس تقریب میں قدم رکھنے سے پہلے ان ورکرز نے محکمہ میٹنگ ہال میں بیٹھ کر اتحادی رہنماﺅں کے ساتھ مل کر بہت سے مباحثے کیے اور اپنی مانگوں اور مسائل کو بروئے کار لایا۔اشوک بڈیال نے اس تنظیم میں آئے ہوئے نئے ورکرز کا سواگت کیا اور انہیں سیاسی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے خلوص اور ایمانداری سے اپنا فرض نبھانے کی صلاح دی ۔انہوں نے مزید یہ کہا کے اس محکمہ کی وجہ سے ریاست کی اقتصادی حالت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور جو بھی مانگیں زیر بحث لائی گئی ہیںانہیں حکومت کے سامنے پیش کیا جاےئے گا ۔اس موقع پر جن حضرات نے یہ بات زیر بحث لائی ان میںسندیپ منہاس محمد عارف ورن لال نائیب صدر اور چیف آرگنائزر وغیرہ شامل تھے۔