ڈاکٹر سامون نے کشمیر میں ایف ایم ڈی ٹیکہ کاری پروگرام کی شروعات کی

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن او رماہی پروری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج یہاں مویشیوں کے لئے ٹیکہ کاری پروگرام کی شروعات کی۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر ڈاکٹر پورنیما متل اورکئی دیگر افسران بھی تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت کشمیر صوبے میں اگلے پانچ برسوں کے دوران 15لاکھ مویشیوں کو لایا جائے گا اور ایف ایم ڈی بیماری کا مکمل طور سے خاتمہ ممکن ہوگا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے کہا کہ ایف ایم ڈی کی وجہ سے دودھ کی پیداوار میں کمی رونما ہوتی ہے اور کسانوں کی اقتصادی حالت بھی متاثر ہوجاتی ہے۔اُنہوں نے انسٹی چیوٹ آف اینمل ہیلتھ اینڈ بیلاجیکل پروڈکٹس زکورہ کے افسرو ںکو ہدایت دی کہ وہ ویکسینشن پروگرام کی مؤثر عمل آوری کے لئے اپنی افرادی قوت او رمشینری کو متحرک کریں۔اِس پروگرام کے تحت صد فیصد رقومات مرکزی سرکار کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے۔اِس سے پہلے انہوں نے ڈل جھیل کے کنارے پر میر بہری کی طر ف ایک شکارہ ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا