اِنڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر میں جے اینڈ کے ڈے منایا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دلّی؍؍پرگتی میدان نئی دلی میں منعقد کئے گئے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر 2019ء کے دوران جموں وکشمیر دِن منایا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ کلچرل اکیڈیمی کے فنکاروں نے ایک رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کے کے شرما نے جموں وکشمیر کی ثقافت اور وارثت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ان روایات کے لئے صدیوں سے مشہور ہے ۔ انہوں نے لوک موسیقی ، رقص،آرٹ اور کرافٹ کو بھی فروغ دینے کی وکالت کی۔ انہوں نے سٹالوں کا معائینہ کیا اور منتظمین کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جمو ںوکشمیر یوٹی کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کامیابی سے مرکزی سرکار کے پروگرام عملائیں جن میں سٹارڈ آف انڈیا ، سکل انڈیا ، سمارٹ سٹیز ، ایس بی ایم ، این ایچ ایم اور آیوشمان بھارت وغیر ہ شامل ہیں۔اُنہوں نے تمام لوگوں کو جموں وکشمیر کا دورہ کر نے اور یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف ہونے کی دعوت دی ۔ کے کے شرمانے بعد میں پویلین کا بی دورہ کیا جہاں جموں وکشمیر کے سٹال قائم کئے گئے تھے۔ کافی تعداد میں لوگوں نے ان سٹالوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کی۔ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا