سرکاری سطح پر مختلف اداروں سمیت ناری نکیتن راجوری میں بھی حلف اُٹھائی گئی
عمرارشدملک
راجوری : ضلع راجوری سمیت جموں کشمیر بھر میں آئین ہند کو اپنانے کے موقع پر 70واں یوم ِ آئین منایا گیا جسے پارلیمنٹ ہاوس نے 26نومبر 1949کو اپنایا تھا اور 26جنوری 1950کو نافذ العمل کیا گیا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی قیادت میںاور ایس ایس پی راجوری یوگل مہناس کی موجودگی میں دیگر تمام ضلعی سطح آفیسران نے آئین ہند کی حلف اُٹھائی اور بنیادی فرائض کے عہد کا مطالعہ کیا ۔ضلع راجوری کے مختلف مقامات پر یوم آئین کے پروگرام منعقد کیے گے جبکہ ضلع سطح کا پروگرام ہیڈکواٹر راجوری میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی قیادت میں منعقد ہوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میر نے آئین ہند کے متعلق عہد دلانے کا کام انجام دیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے کہا کہ آئین ہند کا مقصد شہریوں کو آئین میں بیان کردہ اقدار اور اصولوں کے بارے میں اعادہ کرنا اور ان کی بحالی کرنا ہے اور ہندوستانی جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لئے تمام ہندوستانیوں کو اپنا صحیح کردار ادا کرنانے کی ترغیب دیتا ہے اور اس کا مقصد بھی بنیادی بنیادی فرائض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے جیسا کہ آئین ہند میں درج ہے ۔ وہیںراجوری کے دیگر سب ضلع کے ہیڈکواٹروں پر بھی یوم آئین کا جشن منایا گیا اور حلف بھی اُٹھائی اس کے ساتھ ہی ناری نکیتن راجوری میں بھی بچیوں نے صبح اسکول جانے سے پہلے ناری نکیتن کی سپریٹنڈنٹ نیدی شرما کی قیادت میں ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا جس میں انہوں نے رنگ آمیزی کے ذریعے پیغامات کو عام کیا اور ساتھ میں حلف بھی اُٹھائی ۔