ہاکورہ واقعہ قابل مذمت

0
0

انسانی جانوں کا اتلاف المیہ انتظامیہ ذمہ دار : جی اے میر
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍کانگریس کے جموں و کشمیر صدر ، غلام احمد میر نے ہاکورہ اننت ناگ میں بیک ٹو ولیج 2 پروگرام کے دوران عام شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیا ۔ انہوں نے واقعے میں کانگریس کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین اور اسسٹنٹ ایگری کلچر افسر کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی کی ناکامی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔کانگریس کے جموں و کشمیر صدر غلام ا حمد میرنے اپنے ایک تحریری بیان میں ہاکورہ اننت ناگ میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ۔ غلام احمد میر نے کہا کہ ہاکورہ میں پیش آئے واقعے کے دوران کانگریس کا بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین پیر سید رفیع کی موت واقعہ ہوئی جو کانگریس پارٹی کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے واقعے میں اسسٹنٹ ایگری کلچر افسر کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو خوش کرنے کیلئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ کانگریس صدر نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے قبل کشمیر کے حالات کو ملحوظ نظر رکھ کر سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے جانے چاہئے تھے جس میں سیکورٹی ایجنسیوں اور انتظامیہ کی ناکامی کھل کر دیکھنے کو ملی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے قبل سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جانے چاہئے تھے بد قسمتی سے اس میں کوتاہی برتی گئی ۔ غلام احمد میر نے بتایا کہ موجودہ حالات میں بیک ٹو ولیج 2 جیسے پروگرام منعقد کرنا لاحاصل عمل ہے کیونکہ ماضی میں اس طرح کے پروگرام سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا گیا کیونکہ بقول ان کے لوگوں کے بیک ٹو ولیج اول کے مطالبات اب بھی زیر التواء ہے ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں ایسے پروگرام منعقد کرنا انتظامیہ کی کونسی مجبوری تھی ،اگر پروگرام منعقد کرنا بھی تھا تو سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی ۔ غلام احمد میر نے کانگریس پارٹی سے وابستہ بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین اور اسسٹنٹ ایگری کلچر افسر جو ہاکورہ فائرنگ واقعے میں جاںبحق ہوئے کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا