بندوق برداروں نے 9 ایم ایم پستول اور گرینیڈ کا استعمال کیا :منیر خان
کے این ایس
سرینگر؍؍لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، منیر احمد خان نے ہاکورہ اننت ناگ فائرنگ واقعہ کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن کشمیر وادی کے دیہی علاقوں میں ترقی کی رفتار میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور آج کا واقعہ اسی کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے بندوق برداروں نے 9 ایم ایم پستول اور گرینیڈ کا استعمال کیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے ساتھ ہاکورہ اننت ناگ میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے پر بات کرتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، منیر احمد خان نے کہا کہ مذکورہ واقعہ دیہی ترقی کی رفتار کو روکنے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندوق برداروں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جو کہ قابل مذمت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بدقسمتی کا واقعہ ہے جس میں 2 انسانی جانوں کا اتلاف ہوا ۔ منیر خان نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ملوثین کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، منیر احمد خان نے مزید کہا کہ اس واقعے کے دوران بندوق برداروں نے 9 ایم ایم پستول اور گرینیڈ کا استعمال کیا گیا ۔