پنچایت بنوت گنڈی کے پنچوں و سرپنچوں نے بیک ٹو ویلج کو بتایا عوام کے ساتھ مزاح 

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// مرکزی حکومت کی طرف سے عوام کے دروازے پر ان کو سہولت پہنچانے و ان کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے چلائی جانے والی سکیم بیک ٹو ویلج جس کا پونچھ میں دوسرا مرحلہ چل رہا ہے مگر عوام اس سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے تحت اندراج کراۓ گے کام ابھی تک نہیں ہو پاۓ تو پھر نیا بیک ٹو ویلج کیسا واضع رہے کہ اسی پروگرام کے تحت ضلع پونچھ کے گاؤں بنوت گنڈی میں جب ٹیم پہنچی تو وہاں پر عوام کی طرف سے چنے گے نمائیندے سرپنچ و پنچ ٹیم کے بائیکاٹ کے لیے اٹھ کھڑے ہوۓ نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوۓ مقامی سرپنچ محمد لطیف نے کہا کہ سرکار نے جو وعدے پہلے ہم سے کیے تھے وہ ابھی تک نامکمل ہیں مگر ایک بار پھر بیک ٹو ویلج کے نام پر عوام کے ساتھ مزاح کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک پہلے کام مکمل نہیں ہو جاتے وہ اس پروگرام کی صداقت میں بالکل بھی یقین نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا