لازوال ڈیسک
ادھمپور// پلان انڈیا پروگرام کی توسیع کے آغاز کے موقع پر ضلع انتظامیہ ادھمپور کو وزیر اعظم ہند کے ہاتھوں سے اعزاز سے نوازہ گیا ۔ جبکہ ضلع انتظامیہ ادھمپور کو یہ اعزاز گرلز چائلڈ ایجوکیشن پر ضلع میں بہتر کارکردگی کہ سلسلہ میں دے گیا ہے ۔ واضح رہے بی بی بی پی پروگرام کے تحت ضلع ادھمپور ملک کے 161اضلاع میں سے اول دس اضلاع میں آیا ہے ۔ جس نے بچیوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور کی قیادت میں بہتر اور تسلی بخش کام کیا ہے ۔ اور ملک میں اس اعزاز کا حق دادر بنا ہے ۔ جبکہ اس موقع پر وزارت برائے خواتین و چائلڈ ڈولپمنٹ کے ذریعہ ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمار اور ان کے ہمراہ سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور ڈاکٹر شاہد اقبال کو اس عظیم ایوارڈ کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔ جو کہ وزیر اعظم ہند کے ہاتھوں سے راجستھان کے جھنوں جھو میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ادھمپور ایک واحد ضلع ہے جہاں کہ مقامی باشندے مکیش گوتم کو بھی وزیر اعظم کے ذریعہ آن لائین لوگو مہم میں بہتر کارکردگی دیکھانے ایوارڈ پر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ضلع پنچایت آفیسر اور نوڈل BBBPپروگرام رچنا شرما ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ ، بلاک ڈولپمنٹ آفیسر بھی ضلع کمشنر کے ہمراہ اس تقریب میں شامل تھے ۔