پٹرول پمپ سے 33 ہزار کی لوٹ

0
0

مظفرپور  ( یواین آئی) بہار میں مظفر پور ضلع کے سریا تھانہ علاقہ کے سریا بازار کے نزدیک پٹرول پمپ سے بدمعاشوں نے آج 33 ہزار روپے لوٹ لئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے سریا بازار کے نزدیک پٹرول پمپ پر دھاوا بولا ۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر پمپ کے ملازمین کو قبضے میں لے لیا اور 33 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا