یبلاک خواص میں 2014سے 2019تک بڑے پیمانے پر گھوٹالہ ہرپنچایت میں لوٹ گھسوٹ ہوئ  عوامہے زمینی سطح پر کوئ کام نہیں ہوا ہے تحقیقات کی جائے 

0
0
نظامی
 کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے بلاک خواص میں زمینی سطح پر پچھلے تین سالوں سے تعمیر وترقی کا کوئ کام نہیں ہوا منریگا سیکم سے صرف بلاک ڈولپمنت کے ملازمین کو فائدہ ہوا اور عوام کو صرف لالی پپ دیا جاتا ہے تفصیلات کےمطابق بلاک خواص کی ہر پنچایت کے لوگوں کا اظہار تشویش ہے کہ پچھلے تین سالوں سے محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے زمینی سطح پر تعمیر وترقی کا کوئ کام نہیں ہوا اور ناہی عام لوگوں کو منریگا سکیم سے کوئ فائدہ ہوا بلکہ وہ لوگ جو ٹھیکدار بن کر محکمہ دیھی ترقی کے ملازمین کے شانہ بشانہ ساتھ چلتے ہیں وہ خوب لوٹ گھسوٹ کے  اس بازار میں محکمہ دیھی ترقی کے ملازمین کے ساتھ ساتھ سر گرم ہیں متعدد لوگوں کے بقول ٹھیکداروں اور محکمہ دیھی ترقی کے ملازمین نے خوب خزانہ عامرہ کو جوسا ہے ہر وہ غریب شخص  جو اس کام کا مستحق تھا وہ روتا ہے  کہ کچھ نہیں ملا محکمہ دیھی ترقی کے ملازمین نے خود تو خوب لوٹ گھسوٹ کی لیکن عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور سرپنچ بوشن کمار. عالم دین. محمد نصیب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کوٹرنکہ بلاک میں جانچ پڑتال شروع کی ہے اسی طرح سے بلاک خواص کے لئے  بھی ایک ٹیم تشکیل دی کر پورے بلاک خواص میں تحقیقات کاروائ جائے اور دیکھا جائے کہ زمین پر کہاں کام ہوا اور کہاں نہیں ہوا ہے اور محکمہ دیھی ترقی کے وہ ملازمین جنہوں نے بلاک کو لوٹا ہے ان کے خلاف سخت کاروائ عمل میں لائ جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا