ڈی سی نے مختلف پنچایت حلقوں کا دورہ کیا
پلوامہ/ 25 ؍نومبر 2019 ئ ضلع پلوامہ میں آج عام لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بڑھ چڑھ کا شرکت کی اور ضلع کے 11بلاکوں کے تمام پنچایتوں میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے لدو کا دورہ کر کے وہاں مقامی لوگوں کی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اِن مسائل کا تعلق بجلی ، پانی ، سڑکوں ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی شعبوں سے تھا۔ ڈی سی نے لوگوں کے مطالبات سے سنے اور کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ حکمرانی کا عمل لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جاسکے ۔ دریں اثنا ڈائریکٹرفائناس صحت و طبی تعلیم محمد رفیق حجام ، ڈائریکٹر فائنانس سیاحت لطیف احمد پوسوال ، انڈر سیکرٹری خاطر تواضع منظور احمد جان، سی ای او پی ڈی اے ڈاکٹر نصیر احمد لون ، اے او فائنانس ڈیپارٹمنٹ کوڈس فیاض احمد شیخ نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو فلاحی سکیموں سے روشناس کرایا ۔ مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مطالبات افسروں کے سامنے رکھے۔ پہلے دِن ضلع کے50 پنچایت حلقوں کو بی ٹو وی 2 پروگرام کے دائرے میں لایا گیا۔ گرام سبھائوں کے دوران دیہی آبادی کو اُن کی بہبود ی کے لئے چلائی جارہی سکیموں کے بارے می جانکاری دی گئی۔