ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کھنموہ میں عوامی دربار کا انعقاد کر کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی
سری نگر/ وادی کے لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے مرحلے میں آج بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔ سری نگر میںنامزد گزیٹیڈ افسروں نے متعدد دیہات کا دورہ کر کے وہاں پنچایتوں کے نمائندوں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان علاقوں کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔ نامز د افسروں نے دارا۔اے،فقیر گجری ۔بی ، بلاک ہارون،پنزی نارہ اے اینڈ بی ،قمرواری ، لسجن اے اینڈ بی کا دورہ کیا ۔ اِس دوران مقامی لوگوں نے پانی ، بجلی ، ایم جی نریگا، سڑک رابطوں ، غذائی اجناس ، صحت او رکھیل کود او ردیگر شعبوں کے مسائل اُجاگر کئے۔ افسروں نے ان دیہات میں موجود اقتصادی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اِس دوران مقامی لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ڈی سی سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کھنموہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا او رلوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ڈی سی نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں ایک کالج ، ریوینو اور بی ڈی او دفتر قائم کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ علاقے میں بجلی ڈھانچے کو بڑھاواد ینے کے لئے 25لاکھ روپے واگزار کئے گئے ہیں۔ بعد میں انہوں نے لسجن کا بھی دورہ کیا اور گرام سبھا کا انعقاد کیا۔ اے ڈی سی سری نگر ، محمد اشرف اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ڈی سی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کے جائز مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ نامزد افسر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زینت آر ، سی ای او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، اسسٹنٹ کمشنر سیلز ٹیکس وسیم راجا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ظہور احمد میر ، پرائیویٹ سیکرٹری سول ایویشن محمد اشرف شورا اور اسسٹنٹ یگزیکٹیو انجینئر ٹیکنیکل ایجوکیشن مشتاق احمد بہادر نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کیا ۔ اِس موقعہ پر مختلف محکموں کے کئی دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے جن میں پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای، آر اینڈ بی ، آر ڈی ڈی ، سماجی بہبود ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، ہینڈی کرافٹس ، تعلیم ، صحت ، جیالوجی اینڈ مائننگ ، ایف سی ایس اینڈ سی اے اور مال محکمے شامل ہیں۔