کابل، (یواین آئی) افغانستان کے قندوز میں گزشتہ چار دنوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم آٹھ طالبان مارے گئے ۔ افغان پولیس افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔مقامی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالہ سے بتایا کہ افغانی سکیورٹی فورسز نے قندوز شہر کے مضافات میں تین اطراف سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے مہم چلائی گئی تھی۔سکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ دہشت گرد مارے گئے ۔وزارت دفاع نے جمعرات کو ‘پرامر- 110’نام سے مہم چلانے کا اعلان کیا تھا۔طالبان کی جانب سے اس پر کوئی بیان نہیں آیاہے