ڈی ڈی سی بڈگام نے نہرو یوا کیندر بڈگام کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

سال2019-20ء کیلئے سالانہ ایکشن پلان منظور

بڈگام/  ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران این وائی کے  بڈگام کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بڈگاممشتاق احمد سمنانی ، سی پی او  رفیق احمد ڈار ، اے سی ڈی نزہت قریشی، سی ای او  فاطمہ ٹاک ، ڈی آئی اوتجمل یوسف اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی سی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ NYK کو ضلع میں چلنے والی سماجی معاشی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پربیداری پیدا کرنے کے لئے آگے آنا چاہیئے۔  ضلع این وائی کے کوآرڈینیٹر علی محمد نے اس موقعہی پر میٹنگ کو آگاہ کیا کہ این وائی کے بڈگام ضلع اور بلاک کی سطح پر بیداری کیمپوں کا اِنعقاد کرتا ہے جس میں سوچھتا ہی سیوا، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ دینا ، سکل ڈیولپمنٹ، آبی تحفظ ، یوگا ڈے وغیرہ شامل ہیں۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیاکہ NYK نے ضلع کے 20 رجسٹرڈ یوتھ کلبوں میں یوتھ سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔ کوآرڈینیٹر نے یہ بھی بتایا کہ بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لئے 36 رضاکاروں جن میں ہر بلاک کے لئے 2 رضاکار دو سال کی مدت کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ ڈی سی نے تاکید کی کہ ضلع کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مطلوبہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے این وائی کے کو دوسرے محکموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا