شمالی ریلوے کی ٹیم نے جیتے دو سونے اور ایک کانسی

0
0

نئی دہلی، (یو این آئی) شمالی ریلوے کی ٹیم نے آل انڈیا ریلوے ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتے ۔چار روزہ مقابلہ جمعہ کو ممبئی میں اختتام پذیر ہوا ۔ اس مقابلے میں شمالی ریلوے کی ٹیم 2 گولڈ اور 1 کانسی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ سشانت ساہو نے 67 کلو وزن کی کلاس میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ 2018 دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسے کا تمغہ فاتح پردیپ سنگھ نے 102 کلو میں طلائی تمغہ جیتا۔بھارت سنگھ نے 109 کلو وزن کی کلاس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔وویک ناڈا 89 کلو گرام میں، وویک کمار 96 کلو اور ہرپریت سنگھ 96 کلو گرام میں چوتھے نمبر پر رہے ۔امرجیت جمعرات 81 کلو میں اور کلبیر سنگھ پانچویں نمبر پر رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا