نیمچ، نومبر مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع کے جاود کی ایک عدالت نے آبرویریزی کے قصوروار کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جسٹس نیرج سنگھ سسودیا نے 16 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے ملزم کو کل عمر قید کے ساتھ 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق 23 نومبر 2016 کو اس سلسلے میں تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد ڈیکین گاؤں کے ستیہ نارائن کو نابالغ کی آبروریزی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے