پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا جارہاہے /دفاعی ذرائع
سرینگر //یو پی آئی // سندر بنی راجوری میں ہندوپاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی جس دوران لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی جس دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کئی دنوں کی خاموشی کے بعد ہندوپاک افواج کے درمیان سندربنی راجوری میں ایک دفعہ پھر گولہ باری ہوئی ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ سنیچر کے روز صبح دس بجے کے قریب پاک بھارت افواج کے درمیان سندر بنی راجوری میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف کے درمیان کافی دیر تک گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ورکنگ باونڈری پر بی ایس ایف چوکیوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا بی ایس یف نے سختی کے ساتھ جواب دیا ہے۔ا نہوںنے کہاکہ پاکستان ایک منصوبہ بند سازش کے تحت عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنا چاہتا ہے تاکہ جموںوکشمیر میں پُر امن حالات کو درہم برہم کیا جاسکے تاہم حد متارکہ پر تعینات افواج رینجرس کے منصوبوں کو ناکام بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان گولہ باری کی آڑ میں ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنا چاہتا ہے تاہم بھارتی افواج کو اس منصوبے کے بارے میں پہلے سے ہی علمیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر بھارتی افواج نئی حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور دراندازی کو ناکام بنانے کی خاطر اقدامات کئے گئے ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف چوکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی رینجرس رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سندربنی راجوری میں گولہ باری کا تبادلہ جاری تھا۔ اس سلسلے میںمزید تفصیلات کا انتظار ہے۔