’قدرتی آفات کب آجائیں کوئی پتا نہیں ‘ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہر طرح سے آفات سے نمٹنے کیلئے تیار رہا جائے:ضلع ترقیاتی کمشنر

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھاسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میںضلع انتظامیہ نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اشتراک سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں آفات سماوی و قدرتی اور ایمرجنسی ، بچاﺅ کاروائی اور ریسکیوکے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی پونچھ راجیوپانڈے، ایڈیشنل دپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت انقلابی ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ممتاز بھٹی ،پرنسپل ڈگری کالج پونچھ پروفیسر سید مصرف حسین شاہ، تحصیلدار حویلی جہانگیر حسین ،ڈی وائی ایس پی شاہد نعیم،ڈی وائی ایس پی سلیم ملک اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے عہداران موجود تھے ۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے کہا کہ ہمیں کسی بھی طرح کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے ،کیونکہ وقت کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہر طرح کی سماوی آفات کے نمٹنے کےلئے ریسکیو آپریشن ٹیم کو ہر وقت تیار رکھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا