سریتا چوہان نے سی ڈبلیو ایس این فاتحین کی حوصلہ افزائی کی

0
0

 

جموں/  کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتا چوہان نے آج ایس آر ایم ایل سکول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اڑیسہ میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی انجلی فیسٹول میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے بچوں کو مبارک باد دی۔ انجلی فیسٹول ہر برس اڑیسہ میں منعقد کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر کے سی ڈبلیو ایس این بچے حصہ لیتے ہیں۔ آج کی تقریب سماگراہ شکھشا کے تحت منعقد کی گئی تھی ۔ بعد میں سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشاں ڈاکٹر ارون منہاس نے بین الاقوامی سطح پر بچوں کی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔ ناظم تعلیم جموں ڈاکٹر انورادھا گپتا نے بھی انجلی فیسٹول میں اعلیٰ اعزا ز حاصل کرنے والے بچوں کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا