جموں/ جموں کے تین نامور این جی اوز نے آپسی اشتراک سے بے سہاراطلباء کے لئے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے لئے چند اہم مضامین پر اِن طلباء کے لئے کونسلنگ کی سہولیت کا آغاز کیا۔اِس کے علاوہ سماج سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات کو بھی اِس میں شامل کیا گیا ۔محکمہ سماجی بہبود اور سکولی تعلیم نے اِس نیک عمل میں خاطر خواہ معاونت کا مظاہرہ کیا۔ دراصل یہ اقدام سینٹرل گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، جموں و کشمیر ، جموں (سی جی پی ڈبلیو اے) نے اٹھایا تھا اور اس میں دو دیگر غیر سرکاری تنظیمیں سماجی کلیان مرکز (ایس کے کے) شامل تھیں جو سماعت اور تقریر سے معذور طلباء اور بالگران کے لئے ایک اسکول چلاتے ہیں ۔ اِ س مشترکہ سماجی و تعلیمی پروگرام کو آج یہاں چھنی ہمت میں بالگران میں رسمی طور پر آغاز کیا گیا۔دونوں سکولوں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 70طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقعہ پرپرنسپل ایم وی انٹرنیشنل سکول وِجے پور سانبہ ، کندن لال ڈوگرہ نے ایک متاثر کن پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔ طلبا ء میں بڑی تعداد میں قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے شامل تھے۔ ناظم تعلیم کی نمائندگی محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر جے کے سودن نے انجام دی اور اسی طرح ڈی جی سماجی بہبود کی نمائندگی محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجیشور جموال نے انجام دی۔