فڑنويس نے وزیر اعلی اور اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا

0
0

ممبئي، 23 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی رسہ کشی پرقدغن لگاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دویندر فڑنويس نے ہفتہ کے روز دوبارہ وزیر اعلی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔
وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد مسٹر فڑنويس نے کہا کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہمارا اتحاد شیوسینا کے ساتھ ہوا تھا لیکن انتخابات کے بعد شیوسینا ہم سے اتحاد توڑ کر کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ان کا آپس میں تال میل نہ ہونے کے سبب آج ہم نے این سی پی کے ساتھ مل کر مهاراشٹر کو ایک مستحکم حکومت دینے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر اجیت پوار نے حلف لینے کے بعد کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کانگریس اور شیو سینا کے ساتھ ہماری بات چیت چل رہی تھی لیکن کسی نتیجے پر نہ پهنچنے کے سبب اور مہاراشٹر میں صدر راج ختم کرنے کے لیے ہم نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا