لازوال ڈیسک
منڈی// محکمہ سوشل ویلفیئر ایک حساس محکمہ ہے جو معذوروں ناداروں بزرگوں بیواو¿ں اور غریبوں کی امداد کو یقینی بناتا ہے جس کو لیکر کل پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیرمین مولوی محمد فرید ملک نے ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر پونچھ نعیم النساءسے پنشن کے مسائل کو لیکر ملاقات کی جس دوران انہوں نے موصوف کے سامنے بہت سارے مسائل کو اجاگر کیا جس پر موصوفہ نے انہیں ان مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے – مولوی فرید ملک نے کہا کہ جب سے یہاں ان کا آنا ہوا ہے غریب اور معذور افراد کو راحت نصیب ہو رہی ہے – ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جہاں کئی افراد کی مختلف اسکیموں کے تحت پنشن لگانے کا کام کیا ہے وہیں کئی معذور افراد کو بیساکھیاں اور دوسری چیزیں فراہم کی ہیں – انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ساوجیاں میں ایک لڑکی جو جسمانی طور معذور تھی وہاں موقع پر ٹیم بھیج کر اس لڑکی کی پنشن لگا دی اسی طرح کے کئی کام انہوں نے کئے جو قابل داد ہیں – انہوں نے کہا کہ ان کی پہچان ان کا کام ہے جو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا – انہوں نے مزید کہا اس وقت تمام علاقوںمیں کئی افراد کی پنشن لگانی مطلوب ہے جس کے لئے مزید کوشش کی ضرورت ہے – اس موقع پر مولوی فرید ملک نے دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب لوگوں کی مزید پنشن لگائے جانے کی مانگ رکھی تاکہ غریب عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے انہوں نے سوشل ویلفیر آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عملہ بھی نہایت ہی انسان دوست اور غریب پرور ہے ۔ان کے علاوہ مولوی فرید نے ناری نکیتن پونچھ اور ناری نکیتن مینڈھر میں سولر لائٹیں دینے کی مانگ کرتے ہوئے اے سی ڈے پونچھ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے جلد از جلد مذکورہ جگہوں پر سولر لائٹیں دیے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے –