خواجہ غریب نواز ؒکے نام سے منسوب دھوکہ دہی کی پونجی اسکیم

0
0

۔ ملزم گرفتار ، تفتیش سی آئی ڈی منتقل کرنے کا مطالبہ
ممبئی ،  (یو این آئی )مشہور صوفی خواجہ غریب نواز ؒکے نام سے منسوب رقم دوگنا کرنے والی کے جی این ایسوسی ایٹس کی پونجی اسکیم کے تحت پانچ سو سے زیادہ سرمایہ کار دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں ۔ پولیس نے اس اسکیم کے چلانے والے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے لیکن سرمایہ کار مقامی پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں اور انہوں نے تفتیش محکمہ سی آئی ڈی کے مالیاتی جرائم کے شعبہ ای او ڈبلیو کے سپرد کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ممبئی کے مضافات بھانڈوپ، سونا پور ، ملنڈ ، مالونی ، ممبرا کلوا ، میرا روڈ اور دیگر علاقوں میں رہائش پذیر سرمایہ کار جن میں مسلمانوں کی اکثریت ہے انہوں نے کروڑوں روپیہ کی اس اسکیم میں سرمایہ کاری کی تھی اور انہیں ماہانہ دلکش رقوم حاصل ہوا کرتی تھی ۔ اس اسکیم کا سربراہ ہارون رشید عبدالستار شیخ نامی شخص ہے جو سرمایہ کاروں کا پیسہ حاصل کر کے اس کی سرمایہ کاری شیئر بازار اور بلڈروں کے پاس کیا کرتا تھا ۔ اسکیم کے تحت اگر آپ ایک لاکھ روپیہ کی سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ کو ہر ماہ بیس ہزار روپیہ حاصل ہو گا نیز دس ماہ بعد آپ کی رقم دوگنا ہو جائے گی ۔اس دلکش اسکیم کو دیکھ کر پانچ سو سے زائد افراد نے آٹھ سو کروڑ روپیہ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی اور انہیں تقریبا دو برسوں تک یہ رقوم حاصل ہوتی رہی لیکن اچانک ہی ملزم نے سرمایہ کاروں کو نفع دینا بند کر دیا اور دفتر سے بھی وہ غائب ہو گیا ۔
اس سلسلے میں سرمایہ کاروں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی جس کے بعد ملزم ہارون رشید کی گرفتاری عمل میں آئی لیکن سرمایہ کار پولیس تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں اور انہوں نے ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ایکتا پاور آف یوتھ اینڈ یونیٹی کے صدر راکیش شیٹی کے توسط سے اعلی پولیس افسران سے ملاقات کی اور تفتیش کو محکمہ سی آئی ڈی کو سپرد کیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ راکیش شیٹی نے اس تعلق سے بتلایا کہ پولیس نے اس پورے معاملے میں صرف ہارون رشید کے خلاف ہی مقدمہ درج کیا ہے جبکہ اس پونجی اسکیم میں ہارون رشید کے اہل خانہ سمیت کل 17 افراد ملوث تھے جو گاہکوں کو متوجہ کر کے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لئے رجھاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے ملزم کی چار سو کروڑ سے زائد کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی ہیں اور مقامی پولیس کو اس کی فہرست روانہ کی ہیں لیکن اب تک پولیس نے نہ ہی ان جائیدادوں کو ضبط کیا ہے اور نہ ہی ضبط کرنے کی کسی کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔ جائیدادوں کی تفصیلات میں ملزم کے میسور شہر میں واقع ایک ریسورٹ ، گجرات کے بڑودا شہر میں ایک شاپنگ مال ، مہابلیشور میں واقع ریسورٹ ، تین ایکڑ خالی قطعہ اراضی ، پلوا سٹی میں فلیٹ ، لودھا کامپلیکس میں فلیٹ ، کرجت میں بنگلہ اور دیگر جائیدادیں شامل ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا