ٹرمپ کی کشمیر اور افغانستان کے معاملے پر عمران سے گفتگو

0
0

اسلام آباد،  (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ افغان امن عمل اور کشمیر مسئلے پر بات کی ہے ۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر عمران خان نے جمعرات کے روز فون پر مسٹر ٹرمپ سے باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر خان نے افغانستان میں طالبان کی طرف سے دو مغربی یرغمالیوں کی رہائی کو‘مثبت قدم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی سے خوش ہے ۔ بیان کے مطابق ‘‘مسٹر ٹرمپ نے اس مثبت قدم کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں مسٹر خان کا شکریہ ادا بھی کیا’’۔مسٹر خان نے افغانستان میں استحکام کے لیے افغان امن اور مفاہمت کے عمل کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے کو حل کرنے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا