18 سالہ دوشیزہ کے جسم کے اندر 2سال تک رہی سوئی
سرینگر؍ ،اکتوبر :کے این ایس / سال 2018 میں 18 سالہ دوشیزہ کی ضلع اسپتال بارہمولہ میں جراحی کے عمل کے دوران مبینہ غفلت شعاری کے نتیجے میں مذکورہ دوشیزہ کے پیٹ کے اندر سوئی رہ جانے کے نتیجے میں اس کی حالت متغیر بن گئی ۔ حالیہ دنوں مذکورہ دوشیزہ کے جسم سے اچانک سوئی کا سرا نمودار ہوا ، جس کے بعد اس کی دوبارہ سرجری عمل میں لائی گئی ۔ ادھر ضلع اسپتال بارہمولہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سال 2018 عبدالغنی لون ساکنہ ہرد ژنم رفیع آباد بارہمولہ نامی شہری کی 18 سالہ دختر کے ایک سرجری ضلع اسپتال بارہمولہ میں کی گئی ۔ مذکورہ شہری نے بتایا کہ اس کی کمسن بیٹی ہرنیہ کے درد میں مبتلاء تھی ، جس کے بعد اس کی جراحی عمل میں لائی گئی ۔شہری نے الزام عائد کیا کہ دوران جراحی اُسکی بیٹی کے بطن میںغفلت شعاری کے باعث سوئی اندر ہی رہی ۔ان کا کہناتھا کہ اس جراحی کے بعد بھی اُسکی بیٹی شدید درد میں مبتلاء رہی ۔دو سال تک طبی معائینہ اور طرح طرح کی تشخیص کے بعد بھی ڈاکٹر یہ تشخیص نہ کرنے سے کہ مذکورہ دوشیرہ کس مرض میں مبتلاء ہے ؟۔چار روز قبل اچانک مذکورہ دوشیرہ کے پیٹ سے سوئی کا سرا باہر نکال آیا ،جسکے بعد اُسے دوبارہ ضلع اسپتال بارہمولہ میں داخل کیا گیا ۔ڈاکٹر وں نے دوبارہ جراحی کرکے دوشیزہ کے جسم کے اندر سے سوئی باہر نکالی ۔ادھر ضلع اسپتال بارہمولہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔