صوبائی کمشنر نے بیک ٹو ولیج پروگرام دوم کاجائزہ لیا

0
0

وادی کے مختلف اضلاع میں بھی تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل

سرینگر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج ایک میٹنگ کے دوران کشمیر ڈویژن میں بیک ٹو ولیج پروگرام دوم،جوکہ 25سے30نومبر تک جاری رہے گا کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔وادی کے مختلف اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنروں نے صوبائی کمشنر کو پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ تمام اضلاع میں اس مثالی پروگرام کی عمل آوری کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جب کہ دورہ کرنے والے آفیسران کو پروگرام کی مناسبت سے تربیت فراہم کی جارہی ہے جو کہ آئندہ دن تک مکمل ہوگی۔ میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنروں کو فیلڈ عملہ متحرک کرنے پر زوردیا۔انہوںنے پروگرام کی موثر عمل آوری کے لئے آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھکام کرنے کی ہدایت دی۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا مقصد زمینی سطح پر جمہوریت کو مستحکم کرنا اوردیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میںسرعت لانا ہے تاکہ عوام اورانتظامیہ کا باہمی اشتراک مضبوط ہوسکے۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ پروگرام کے تحت پنچایتوں کے کام کاج،عوامی مسائل کے حل اور کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے علاوہ ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں کی طرف مبذول کی جائے گی جب کہ مختلف فلیگ شِپ پروگراموں اور بہبودی سکیموں کی طرف بھی ٹھوس توجہ مبذول کی جائے گی جس سے سرکار کو دیہی زندگی کا معیار مزید بہتر بنانے میںمدد ملے گی۔

سری نگر اُدھر سرینگر میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت کل لالمنڈی میں ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کشمیر نے کانفرنس ہال میں ایک تربیت پروگرام کا افتتاح کیا۔ٹریننگ سیشن میں ماسٹر ٹرینرس نے شرکت کی جن میں اے سی ڈیز،ڈی پی اوز اوردیگر ضلع آفیسران شامل ہیں۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے بیک ٹو ولیج پروگرام دوم کے اہداف اور مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے دوران چار اہم سکیموں یعنی بیک ٹوولیج کے پہلے مرحلے کے فیڈ بیک گرام پنچایتوں کے کام کاج،پروگرام کے پہلے مرحلے کی پیش رفت اورمنصوبوں کی عمل آوری اور کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی طرف توجہ مبذول کی جائے گی

۔گاندربل ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے آج بیک ٹوولیج پروگرام دوم کے تحت بلاک کارڈینیٹرس اوروزٹنگ آفیسران کو تربیت فراہم کی گئی۔ترقیاتی کمشنر حشمت علی خان نے تربیتی پروگرام کی صدارت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی،بلاک کوارڈینیٹرس اوروزٹنگ آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس دوران آفیسران کو پروگرام کے خدوخال کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علاوہ انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران مزید بتایا گیا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت ضلع کے 126پنچایت حلقوں اورمختلف بلاکوں کا احاطہ کیاجائے گا۔

شوپیان ترقیاتی کمشنرشوپیان چودھری محمدیٰسین نے آج ایک میٹنگ کے دوران فلیگ شِپ پروگرام بیک ٹو ولیج دوم کے سلسلے میںتیاریوں کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی اور ضلع وسیکٹورل آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنرنے آفیسران پر زوردیا کہ وہ پروگرام کے بنیادی اہداف کو پورا کرنے کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کریں۔انہوںنے کہا کہ پروگرام کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا اور پنچایتوں کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔انہوںنے آفیسران سے کہا کہ وہ پروگرام کی جانکاری اورعمل آوری سے متعلق ضلع میں کنٹرول روم قائم کریں۔بڈگام بیک ٹو ولیج پروگرام دو م سے وابستہ آفیسران اور ملازمین کے لئے آج شیخ العالم ہال بڈگام میں ایک تربیتی پروگرام اورورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع انتظامیہ اورڈی پی اوبڈگام نے مشترکہ طور تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی نے پروگرام کی قیادت کی۔جب کہ اے سی ڈی اورڈپی او نے سیشن کی میزبانی کی۔ اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے پروگرام کے اہداف اورخدوخال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔جب کہ تجربہ کار ٹرینرس نے متعلقہ آفیسران اورملازمین کو پروگرام سے متعلق تربیت فراہم کی۔پلوامہ ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی صدارت میں آج آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران بیک ٹوولیج پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ،ترال،اونتی پورہ ،جوائنٹ ڈائیریکٹر پلاننگ اوراے سی ڈی کے علاوہ تمام وزٹنگ آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام کے لئے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے علاوہ سرکاری معاونت والی سکیموں اورخدمات کی طرف توجہ مبذول کرنا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ بیک تو ولیج پروگرام سے پہلے مرحلے کے تحت انتظامیہ کی کارکردگی کاخلاصہ ہوگا۔اننت ناگ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج محکمہ صحت،تعلیم اورآئی سی ڈی ایس کے آفیسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بیک ٹو ولیج پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا۔اے ڈی ڈی سی،اے ڈی سی،جے ڈی پلاننگ اورسی ایم او کے علاہ آئی سی ڈی ایس کے آفیسران اورزیڈ ای اوز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ پروگرام کو انتظامیہ کے لئے عوام کی دہلیز تک پہنچنے کا ایک موقعہ قراردیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کی عمل آوری سے جہاں انتظامیہ اورانتظامیہ کے درمیان فاصلے کم ہوں گے وہیں عوام کی شکایات اورمطالبات کا فوری حل یقینی بن جائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے متعلق محکموں کو بی ٹووی ٹو پروگرام کے ذریعے عوام کو سکیم سے متعلق جانکاری فراہم کرنے پرزوردیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا