ریاست میں آنگن واڑی ورکر اور ہیلپروں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی ختم کی جائے مہنگائی کے دور میں یہ تنخواہ بچوں کی ایک ماہ کی فیس بھی پوری نہیں کر سکتی

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی/ / تھنہ منڈی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کہ صدر محمد رفیع نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کو ختم کیا جائے۔ تحصیل تھنہ منڈی و درہال کی تمام آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ریاست جموں و کشمیر کی پی ڈی پی و بی جے پی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکار تعلیم یافتہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ آنگن واڑی ورکر کو ماہانہ تنخواہ 3600 روپے اور ہیلپروں کو 1840 فراہم کی جا رہی ہے۔ جو انکے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں آنگن واڑی ورکروں کودس ہزار روپے جبکہ ہیلپروں کو چھ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ فراہم کی جا رہی ہے۔ وہیں ورکروں اور ہیلپروں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں اتنی کم تنخواہ میں وہ اپنے بچوں کے اسکول کی ایک ماہ کی فیس بھی ادا نہیں کر سکتی۔ جبکہ محکمہ ICDS, ان ورکروں اور ہیلپروں سے محکمہ مال کے اہلکاروں سے بھی زیادہ کام وصول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کو چاہئے کہ محکمانہ ترقیوں کے عمل میں تیزی لاکر سینئر اور تعلیم یافتہ ورکروں کو سپروائیزر کاعہدہ دیا جانا چاہئے تاکہ محکمہ ICDS میں سپر وائیزر کی خالی اسامیوں کو پرکیا جائے جس سے کام میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور غریب ملازمین کا گھر بھی چل سکے بصورت دیگر ملازمین کو ہڑتال کا راستہ اختیار کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا