روہت کنسل نے لیفٹیننٹ گورنر کی گریوینس سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

 

جموں/   منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی و شکایات کے پرنسپل سیکرٹر ی نے آج ایک میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کی گریوینس سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران سیل میں اِلتوأ میں پڑے کئی شکایات پر عمل درآمد کی پیش رفت پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔اس کے علاوہ متعلقہ سیل کے سینٹرل پبلک گریوینسز ریڈیہرسل اینڈ مانٹیرنگ سسٹم ( سی پی جی آر اے ایم ایس ) کے ساتھ منسلک ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی نظام میں مین ویب انٹرفیس کے ساتھ 250 سرکاری محکمے الیکٹرانکلی جُڑے جہاں بنیادی اوپریشن فیڈ بیک اور شکایتوں کا جائزہ لیفٹیننٹ گورنر کی گریوینس سیل عمل میں لارہا ہے ۔گریوینس موجودہ نظام کو اَپ گریڈ کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے ۔ اِس سلسلے میں شکایتوں کے ازالے کے معیار کو قائم رکھنے کے لئے متعلقہ افسران نے مختلف سرکاری محکموں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنانے کے لئے ایک سٹیٹسٹکل فارمولامرتب کی ہے۔ اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے گریوینس سیل کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف محکموں کے نوڈل افسران کے لئے مختصر تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کریں تاکہ یہ افسران شکایات کے حصول اور نمٹارے کے لئے باقاعدہ طور پر تربیت یافتہ ہوں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا