آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقی

0
0

 

ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال

جموں/ آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے آج یہاں ٹرانسپورٹ کمشنر جے اینڈ کے ڈاکٹر اویس احمد کے ساتھ ملاقات کی اور جموں وکشمیر میں ٹرانسپورٹ کمیونٹی کو درپیش کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئر مین آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن جموں ٹی ایس وزیر نے ٹرانسپورٹ کمشنر کو ایک یاداشت پیش کی اور بسوں ، ٹرکوں ، ٹینکروں ، میٹادار ، ٹیکسی ، آٹو رکشا اور ٹپر جیسے تجارتی گاڑیوں سے متعلق معاملات پر ہمدردانہ غور کرنے کی درخواست کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ یونین ٹریٹری کی ترقی کے لئے ریڈ ھ کی ہڈی کی مانند ہے اور ٹرانسپورٹر ملک اور جمو ں وکشمیر میں اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حالیہ ایام کے دوران ٹرانسپورٹ صنعت نے بہت سارے مشکلات کا مقابلہ کیا ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت اُن کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات انجام دے گی۔ چیئرمین کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات کے جواب میں ٹرانسپورٹ کمشنر نے انہیں یقین دلایاکہ حکومت ان کی جائز مطالبات و شکایات کو دُور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر گرمکھ سنگھ اوراے ٹی سی سوارن سنگھ کے علاوہ مختلف ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشنوں کے عہدہ داراِس موقعہ پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا