بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کو 25؍ نومبر سے 30؍ نومبر تک عملایا جائے گا چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں/ 21 ؍نومبر 2019 ئ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کر کے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔یہ پروگرام جموں و کشمیر ٹو ٹی کے 4300 پنچایت حلقوں میں 25؍ نومبر سے 30؍ نومبر 2019ء تک عملایا جائے گا۔ پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ، ڈویژنل کمشنر جموں اور سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ ضلع سطح کے دیگر افسروں کے علاوہ جی اے ڈی نے یوٹی اور ڈائریکٹوریٹ سطح کے 657افسروں کو جموں وکشمیر یوٹی کے 20اضلاع میں B2Vپروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے تعیناتی آڈر جاری کئے ہیں۔اِن میں انتظامی سیکرٹری ، آئی ایف ایس افسران جے کے اے ایس اور دیگر افسران شامل ہیں۔پروگرام کے مطابق ہر ایک آفیسر کو ضلع ترقیاتی کمشنروں کی طرف سے گرام پنچایت تفویض کی جائے گی جہاں وہ دو دِن اور ایک رات گزاریں گے ۔ ترقیاتی کمشنر بھی دورہ کرنے والے افسروں کے ہمراہ پنچایت حلقہ میں ایک رات گزاریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر ، مشیر ، چیف سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران بھی کشمیر اور جموں صوبوں میں 25؍نومبر سے 30؍ نومبر تک مختلف حلقہ پنچایتوں کا دورہ کر یں گے ۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے پروگرام کے مقاصد کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے مطابق پنچایت حلقوں کی مساوی ترقی اور لوگوں کے ساتھ رابطہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت نے B2V پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس دوران پنچایتی راج اداروں کی بنیادی سطح پر ادارہ جاریت کا جائزہ لینے کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پروگرام کے دوران پنچایتوں کے معاملات کی طرف ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جائے گی جس کے لئے پہلے ہی ہر ایک ضلع کو پانچ پانچ کروڑ روپے واگزار کئے ہیں۔ اس دوران مختلف فلاحی پروگراموں اور سکیموں کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں میں لوگوں کے معیار ِ زندگی میں بہتری لائی جاسکے ۔
………۲………
………۲……… چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ 21؍ نومبر سے 22؍ نومبر 2019ء تک B2V پروگرام کے دوسرے مرحلے بارے میں پریس بریفنگ انعقاد کر کے پنچایتوں میں بیداری مہم چلائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی حصولیابیوں اور دوسرے مرحلے کی عمل آوری کے تعلق سے مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگوں کا بھی انعقاد کیا جاناچا ہیئے ۔انہوں نے ترقیاتی کمشنرو ں پر زور دیا کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں کہ B2Vپروگرام شروع ہونے سے پہلے ضلع کنٹرول روم کو چالو کیا جانا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ تمام منسلک محکموں کے افسروں کو پروگرام کے بارے میں تربیت دی جانی چاہیئے جس کے لئے ترقیاتی کمشنر شیڈول جاری کریں گے ۔ ؎ چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ83 فلاحی سکیموں کے بارے میں کتابچہ تیار کر کے افسروں اور عوام میں تقسیم کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ پنچایت سطحوں پر التو ا میں پڑے پروجیکٹوں اور ان کی صورتحال کے بارے میں جانکار ی بھی دورہ کرنے والے افسروں کو دی جانی چاہئے ۔ چیف سیکرٹری نے کشمیر صوبے کے ایپل ڈسٹرکٹس میں بھی بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران خصوصی مارکیٹنگ انٹرونشن سکیم کے بارے میں جانکاری پید اکی جانی چاہیئے ۔ چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ عملے کو متحرک کریں تاکہ B2V پروگرام کے دوسرے مرحلے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے دورہ کرنے والے افسروں کو ہر ممکن مدد دی جانی چاہیئے ۔ واضح رہے کہ B2Vپروگرام کا پہلا مرحلہ جون 2019ء میں عملایا گیا جس دوران چار مدوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں پنچایتوں کو تقویت بخشنا ، سرکاری سکیموں کے بارے میں ردعمل حاصل کرنا اور لوگوں کی ضروریات کا جائزہ لینا شامل ہے۔اس پروگرام کے دوران لوگوں کے ساتھ باہمی استفسار کیا گیا او ران کے فیڈ بیک کے تناظر میں سرکاری افسروں نے پنچایتوں کی بنیاد پر ایک رپورٹ تیار کیا گیا اور حکومت کو پیش کیا گیا جن میں حلقہ پنچایتوں کی ضروریات کو اُجاگر کیا گیاتھا۔