سال 2018میں شوپیاں میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کا معاملہ فوجی میجر کے خلاف غلط طریقے سے ایف آئی آر درج کیا تھا /سابق پولیس چیف ایس پی وید
سرینگر //جے کے این ایس // سال 2018میں شوپیاں فائرنگ کے واقعے میں ہوئی ہلاکتوں کے بعد اُس وقت کی حکومت نے فوجی میجر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا۔ سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ لوگوں کے دباو کے پیش نظر ایف آئی آر میں میجر کانام بھی شامل کیا گیا جو غلط تھا ۔ جے کے این ایس کے مطابق سال 2018میں پہاڑی ضلع شوپیاں میں فائرنگ کے واقعے میں کئی عام شہری ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد اُس وقت کی حکومت نے میجر ادتیا کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ۔ تاہم سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید کا کہنا ہے کہ غلط طریقے سے فوجی میجر کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اُس وقت لوگوں کے دباو اور مقامی ممبر اسمبلی کے کہنے پر ایف آئی آر میں فوجی میجر کا نام بھی شامل کیا گیا۔ سابق پولیس چیف کے مطابق فوجی میجر کے خلاف مقامی لوگوں اور سابق ممبر اسمبلی نے پولیس چوکی میں بیان تھا جس کے بعد ایف آئی آر درج کیا گیا ۔