لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا
سرینگر // جنوبی کشمیر میں آرم پورہ لسر شاہراہ انتہائی خستہ ہونے کے باعث لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ شاہراہ کی مرمت کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت نا گ کے آرم پورہ لسر شاہراہ جگہ جگہ خستہ ہونے کے باعث گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ نمائندے کے مطابق معمولی بوندا باندھی کے ساتھ ہی شاہراہ تالاب کی شکل اختیار کر جاتی ہے جس وجہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ ادارے شاہراہ کی مرمت کے حوالے سے صرف زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں جبکہ عملی طورپر کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ۔