انٹرنیٹ معطلی کے خلاف جموں میں طلاب نے احتجاج کیا

0
0

مقابلہ آرائی کے اس دوران جموں وکشمیر کے طلاب انٹرنیٹ سے محروم /مظاہرین

سرینگر  // جموں میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے خلاف طلاب نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور فوری طورپر موبائیل انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق جموں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں نے انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے طالب علموں کا کہنا تھا کہ پچھلے ساڑھے تین ماہ سے جموںوکشمیر میں برانڈ بینڈ اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع ہے جس کی وجہ سے سماج کا ہر شعبہ متاثر ہو گیا ہے۔ ا نہوںنے کہاکہ انٹرنیٹ خدمات بند رہنے سے طالب علم سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور مقابلہ آرائی کے اس دور میں جموںوکشمیر کے طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے بتایا انٹرنیٹ بندش کے باعث جموںوکشمیر کی معاشی صورتحال بھی کمزور ہو گئی ہے کیونکہ پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر ہی انحصار ہے۔ طالب علموں کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ زمینی صورتحال کا جائزہ لے کر انٹرنیٹ کو بحال کیونکہ پورے جموںوکشمیر میں اس وقت حالات بہتر ہے لہذا نٹرنیٹ بندش کا اب کوئی مطلب نہیں ہے۔ احتجاجی طلاب نے انتظامیہ سے فوری طورپر انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا