، لوگوں نے اس کیس میں بھر پور تعاون کیا ، لوگوں نے اس کیس میں بھر پور تعاون کیا وادی میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں ، انٹرنیٹ بحالی کا فیصلہ بھی چند روز کے اندر اندر لیا جائے گا /پولیس چیف دلباغ سنگھ
سرینگر20 نومبر//یو پی آئی // کاترسو کولگام میں پانچ مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہاکہ ہلاکتوں پر لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل دراندازی ہو رہی ہیں تاہم حد متارکہ پر تعینات افواج پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پوری طرح سے مستعد ہے۔ پولیس چیف کے مطابق وادی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور لوگوں کے تعاون سے شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالات کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ بحالی کا بھی چند روز کے اندر اندر فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس قیام امن کی خاطر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ بعد میں پولیس سربراہ نے ضلع پولیس لائنز کولگام میں جنوبی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پولیس چیف دلباغ سنگھ نے کولگام میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا جس دوران انہوںنے پولیس جوانوں اور آفیسران سے بات کی۔ نمائندے نے بتایا کہ پولیس لائنز کولگام میں پولیس سربراہ نے عوامی دربار سے بھی خطاب کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ اپن کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ عوامی دربارہ کے بعد پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے یو پی آئی نمائندے تنویر وانی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ وادی کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اور سیکورٹی اداروں کو مقامی لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاترسو کولگام میں پانچ غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث افراد کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا ۔ پولیس سربراہ کے مطابق مقامی لوگوں کے تعاون سے پانچ مزدورں کی ہلاکت میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات ملی ہیں اور بہت جلد اُنہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے بعد لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔ پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آرہے ہیں اور لوگ بھی معمول کے کام کاج میں جٹ گئے ہیں۔ انٹرنیٹ بندش سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کو پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے میں مشکلات پیش آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کہاکہ چونکہ وادی کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے لہذا بہت جلد ہی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کے اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے حد متارکہ پر ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج پاکستان کی ہر چال کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور کسی کو بھی پُر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیںد ی جائے گی۔ پولیس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر کے حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں اور لوگ بھی پولیس کو ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پولیس سربراہ عوامی دربار سے خطاب کے دوران کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر اقدامات اُٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ پولیس لائنز کولگام میں پولیس جوانوں کو بتایا کہ اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ عوامی دربار کے بعد پولیس سربراہ نے ضلع پولیس لائنز کولگام میں جنوبی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران پولیس سربراہ نے آفیسران پر زورد یا کہ شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سخت ترین موسمی حالات کے باوجود بھی جموںوکشمیر پولیس کے اہلکار اپنی خدمات خو ش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیر کے حالات گہری نظر گزر رکھی جارہی ہے ۔ دلباغ سنگھ کے مطابق کسی کو بھی امن و امان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوبھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کرئے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود کی خاطر کئی سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔