پلوامہ// ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے آج اے ڈی سی اونتی پور ہ اور محکمہ مال کے کئی آفیسران کے ہمراہ شالہ کوٹ اونتی پورہ کا دورہ کرکے مرحوم غلام محمد ڈار کے کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جو کہ سوموار کو مٹی کے تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے تھے۔ انہوںنے سوگوار کنبے کی ڈھارس بندھائی اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دُعا کی۔ بعدمیں انہوںنے سوگوار کنبے کو ایکس گریشیا ریلیف کے طور پر 495100روپے کا ایک چیک بھی پیش کیا۔