پرنسپل اینڈ سیشنز جج شوپیان نے ضلع مجسٹریٹ کے ہمراہ پلوامہ میںپرنسپل اینڈ سیشنز جج شوپیان نے ضلع مجسٹریٹ کے ہمراہ پلوامہ میںکرکشن ہوم کا دورہ کرکے وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

0
0

پرنسپل اینڈ سیشنز جج شوپیان سکندر اعظم نے آج ضلع مجسٹریٹ شوپیان چودھری محمدیاسین اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ہمراہ پلوامہ میںسپیشل جیل کا معائنہ کیا اور وہاں قیدیوں کے لئے دستیاب لازمی سہولیات کا جائز ہ لیا۔انہوںنے جیل میں طبی سہولیات،بجلی کی دستیابی اوردیگر سہولیات کے بارے میںموقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔ اس دوران انہوںنے قیدیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اُن سے کھانے پینے کے معیاد اوردیگر سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ اس موقعہ پر پرنسپل اینڈ سیشنز جج نے بتایا کہ جیل کے اُن کے دورے کا مقصد قیدیوں کو فراہم سہولیات کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کرنا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تعلیم اور ہنر مندی کے کورسز سے قیدیوںکو عزت اوروقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقعہ مل رہا ہے۔ ادھر پلوامہ میں ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر کی صدارت میں منعقد ہ ایک میٹنگ کے دوران سائنٹفک ایکشن پلان اور ٹریکنگ میکنزم کے ذریعے بیک ٹو ولیج پروگرام کی تیاریوں سے متعلق جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر نے نشاندہی کئے گئے کاموں اور عوام کی طرف سے پہلے مرحلے میںپروجیکٹوں کی مانگوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران انہوںنے پہلے مرحلے میں شروع کئے گئے پروگراموںکی عمل آوری اورپیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوںنے مختلف محکموںکو پنچایتی سطح پر آئی ای سی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی تاکہ بیک ٹو ولیج پروگرام ۔دوم کو ایک تحریک بنایا جائے۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران سے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی تاکہ لوگوں کے جائز معاملات اورمطالبات کا ازالہ کیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا