جموں جموں کواپریٹیو ہول سیل لمٹیڈ سپر بازار میں آج 66ویں قومی ہفتے کی اِختتامی تقریب منعقد ہوئی۔سیکرٹری اِمداد باہمی عبدالمجید بٹ اِس موقعہ پر مہمان خصوصی جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار کواپریٹیو سوسائٹیز جموں کسم بڈھیال مہمان ذِی وقار کی حیثیت سے موجود تھیں جبکہ کئی دیگر اَفسران بھی اِس موقعہ پر موجود تھے۔ اپنے خطاب میں سیکرٹری موصوف نے کہا کہ حکومت کواپریٹیو سُپربازار کو جدید یت سے ہمکنار کرانے کے لئے ہرممکن مدد دے گی اور صارفین کو سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان کواپریٹیو ز کو مستحکم کرنے میں اپنا رول ادا کرسکیں۔