حکومت نے آج جموں اینڈ کشمیر ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم کو متعارف کرنے کو منظوری دیتے ہوئے پندرہ برس پرانی بسوں کی جگہ نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا۔ حکومت نے آج جموں اینڈ کشمیر ٹرانسپورٹ سبسڈی سکیم کو متعارف کرنے کو منظوری دیتے ہوئے پندرہ برس پرانی بسوں کی جگہ نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اِس سلسلے میں احکامات جاری کئے ۔سکیم کے تحت ٹرانسپورٹروں کو نئی ماحول دوست بسوں کو متعارف کرنے کے لئے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ اِن بسوں کی بدولت سڑکوں پر گاڑیوں کے دبائو کو کم کرنے اور کثافت جیسی بدعت کو روکنے میں مدد ملے گی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سا ل 2019-20 کے بجٹ میں نجی ٹرانسپورٹروں کی طرف سے پرانی بسوں کو خریدنے کے لئے 25کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پرانی بسوں کی جگہ نئی بسوں کی حصولیابی کے لئے پانچ لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اِس عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے خواہشمند اوپریٹروں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے باقاعدہ اِشتہارات جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ دستیاب سبسڈی کا فائدہ اُٹھاسکے۔ سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے چیئرمین پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ممبر ٹرانسپورٹ کمشنر جے اینڈ کے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ آر ٹی او جموں اور آر ٹی اوکشمیرجموں اینڈ کشمیر صوبوں کے ممبر سیکرٹری ہوں گے