بیک ٹو وِلیج۔ مرحلہ دوم

0
0

اَفسران کیلئے تر بیتی پروگرام کا اِنعقاد  سیکرٹری دیہی ترقی نے پروگرام کا اِفتتاح کیا

جموں// مرکز ی زیر انتظام جموں وکشمیر میں 25؍نومبر سے 30؍ نومبر 2019ء تک منعقد ہونے والے ’’ بیک تو وِلیج‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے دیہی ترقی و پنچایتی راج کی سیکرٹری شیتل نندا نے آج پنچایت بھون ریل ہیڈ کمپلیکس جموں میں ماسٹر ٹرینروںکے لئے ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر قاضی سرور ، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں سدھر شن کمار ، ڈائریکٹر پنچایت محمد ناظر شیخ ، سٹیٹ نیوٹریشن آفیسر طفیل احمد راٹھور ، جموں اینڈ کشمیر کے اے سی ڈیز اور ڈی پی اوز اِس موقعہ پر موجود تھے۔ سیکرٹری موصوفہ نے B2V2 پروگرام کے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہفتہ طویل پروگرام حکومت اور عوام کے درمیان چار اہم موضوعات پر خصوصی توجہ دینے کے لئے مرتب کیا گیا ہے جن میں B2V1 پر فیڈ بیک ، جی پی کی کارکردگی ،B2V1 کی متابعت،منصوبہ بندی، پروگرام کی عمل آوری اور تربیتی پروگرام کے علاوہ کسانوںکی آمدنی کو دوگنا کر نے کا عمل شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران گرام پنچایتوں کی ضرورتوں کا پتہ لگانا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کے دوران پنچایتی راج اِداروں کی کارکردگی کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات پر زور دیا جائے گا۔ شیتل نندا نے مختلف علاقوںکا دورہ کرنے والے افسران کے لئے تفصیلی ہدایات جاری کرتے ہوئے اُنہیں یومیہ بنیادوں پر سرگرمیوںکا خاکہ ترتیب دینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے پچھلے B2V1کے دوران اُٹھائے گئے معاملات پر ایکشن ٹیکن پلان کو حاصل کرنے کے بعد ان افسروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کے لئے بھی کہا۔ اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ چار برسوں سے 14برسوں کے درمیان عمر کے بچوں کو صد فیصد انرولمنٹ پر خصوصی توجہ دیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ افسران عوام کے مطالبات اور شکایتیں جن میں بجلی ، پینے کے پانی جیسے مسائل موجود ہوں کی ایک فہرست تیارکریں۔اس کے علاوہ افسران مقامی سکولوں ، طبی اداروں ، آنگن واڑی مراکز ، سرکاری اثاثوں ، پانی کے ذخائر اور کھیل کے میدانوں میں جاکر اُن کا جائزہ لیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا