امورداخلہ کےمرکزی وزیرمملکت نتیہ نند نے مردم شماری 2021 کے لئے موبائل ایپ کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کوبتایا کہ مردم شماری 2021 کے دوران اعداد وشمارکا یکجا کرنے کے لئے مختلف طریقہ کاراپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری دو مرحلوں میں یعنی اپریل سے ستمبر 2020 تک اور گھر گھر جاکر گھروں کااندراج اور 9 سے 28 فروری 2021 کے دوران آبادی کا اندراج کیاجائے گا۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ تکنیکی مشاورتی کمیٹی( ٹی اے سی) کے مشوروں کی بنیاد پر سوال ناموں میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہے۔ اخراجات سے متعلق مالی کمیٹی ( ای ایف سی) نے 16 زبانوں میں مردم شماری 2021 سے انعقاد کے لئے 8754.23 کروڑ روپئے سے زائد رقم کی سفارش کی ہے۔